لندن (نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اوکاڑہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہوگئی ہے.کچھ تو سبق سیکھ لی. سیاستدانوں کو عوام کے سامنے ذمہ دار کر دار ادا کر نا .ہر مرحلے پر دھاندلی کا شور مچا نا سیاسی پختگی نہیں ہے.نشاءاللہ 2018تک پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرینگے .استدانوں کو عوام کے سامنے ذمہ دار کر دار ادا کر نا چاہیے.ہر مرحلے پر دھاندلی کا شور مچا نا سیاسی پختگی نہیں ہے انہوںنے کہاکہ دھاندلی کا شور مچانے کے بعد کمیشن بنایا گیا اور اس کے بعد کمیشن کا فیصلہ آگیا ہے انہوںنے کہاکہ حلقہ این اے 122 کے فیصلے کے بعد ہم نے سٹے نہیں لیا اور الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ہیں این اے 122میں سردار ایاز صادق جیتے ہیں انہوںنے پی ٹی آئی کا نام لئے بغیر کہاکہ اوکاڑہ میں ان کی ضمانت ضبط ہوگئی ہے اس کے بعد تو کچھ سبق سیکھیں دھاندلی .ھاندلی کا الزام لگانا میچور سیاست نہیں اور نہ ہی یہ اچھی روایت ہے انہوںنے کہاکہ ملک میں اچھی سیاست کےلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے میثاق جمہوریت پر دستخط کئے اور کہا پاکستان میں میچور سیاست ہوگی مجھے دھاندلی کا الزام لگانے والوں کی سیاست پر افسوس ہوتا ہے ۔امریکی دباﺅ پر ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے سے متعلق افواہوں کے بارے میں سوال کے جواب میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ 1998میں جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے تو اس وقت بھی ہماری حکومت تھی ہم قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انشاءاللہ 2018تک پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرینگے ۔پاک چین راہداری منصوبے پر عالمی دباﺅ کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاک چین راہداری کے منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے اور وہ برقت مکمل ہونگے مجھے کسی قسم کا کوئی دباﺅ سننے میں نہیں آیا ۔اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے کئے گئے سوال پر وزیر اعظم نے کہاکہ غیر ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے ۔بھارت کی جانب سے پاکستان میں مداخلت کے حوالے سے سوال پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے ٹھوس ثبوت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو پہلے ہی پیش کر چکے ہیں اور انہوںنے کہاکہ جہاں پہنچانے تھے وہ پہنچا دیئے ہیں ۔