لاہور(نیوزڈیسک) نو منتخب رکن قومی اسمبلی سردار ایا زصادق نے کہا ہے کہ جو کوئی عمران خان کے کان میں کچھ کہہ دے وہ اس کے پیچھے لگ جاتے ہیں ، ضمنی انتخاب کے بعد بھی انکے کان میں کچھ کہا گیا ہے لیکن اس مرتبہ بھی کچھ نہیں نکلے گا ، این اے 122کی عوام نے (ن) لیگ کو مینڈیٹ دیا ہے پی ٹی آئی والے اسے تسلیم کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احاطہ مول چند میں ضمنی انتخاب میں کامیابی پر ووٹرز کا شکریہ ادا کرنے کےلئے دور ہ کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کبھی ہار تسلیم نہیں کرتے اور ان کا یہ رویہ کسی طرح قابل تعریف نہیں ۔ این اے 122کے عوام نے واضح فیصلہ سنا دیا ہے اب (ن) لیگ کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور عوام بھی اس سے محبت کرتے ہیں ضمنی انتخاب میں کامیابی اس کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی عمران خان کے کان میں کچھ کہہ دیتا ہے وہ اس کے پیچھے لگ جاتے ہیں۔ ضمنی انتخاب کے بعد بھی ان کے کان میں کچھ کہا گیا ہے لیکن اس مرتبہ بھی اس میں سے کچھ نہیں نکلے گا۔