اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی نامزد کردہ بلدیاتی پارلیمانی کمیٹی اسلام آباد نے بلدیاتی انتخابات 2015ءکے لیے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں -درخواست فارم پارٹی کے مرکزی دفتر مکان نمبر 20-Hگلی نمبر10سیکٹر F-8/3سے حاصل کیے جاسکتے ہیں -اس بات کا اعلان بلدیاتی انتخابات اسلام آباد کے لیے قائم کردہ کیمٹی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مرکزی دفتر سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا – درخواستیں 20اکتوبر 2015سے 25اکتوبر 2015ءتک جمع کرائی جاسکتی ہیں -ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کارکنوں اور پارٹی سے گہری وابستگی رکھنے والے قابل افراد کو ترجیح دی جائے گی –