اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 نومبر کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے ۔ اس اجلاس میں قومی اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب بھی کیا جائے گا ۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے حلقہ این اے 122 میں کامیابی حاصل کرنیوالے سردار ایاز صادق دوبارہ سپیکر کے عہدے کیلئے امیدوار ہونگے توقع ہے کہ پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور ایوان کی دیگر جماعتیں سردار ایاز صادق کی حمایت کرینگی جبکہ تحریک انصاف کی طرف سے سپیکر کے عہدے کیلئے امیدوار سامنے لائے جانے کا امکان ہے ۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وہ کسی صورت بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار کو بلا مقابلہ سپیکر منتخب ہونے کا موقع فراہم نہیں کرینگے۔