سکھر(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلا ف ثبوت لے کر امریکہ کیوں جائیں ، کیا وہ ہمارے آقاہیں۔ نواز شریف اپنے دورہ کے دوران امریکہ میں پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کی بات کریں اورامریکہ میں بھٹو کی طرح پاکستان کا کیس لڑیں،بھٹو نے عوام کی بات کی جس کی وجہ سے وہ آج بھی زندہ ہیں۔سکھرمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے لڑائی نہیں چاہتے مگر اب مزید برداشت نہیں کریں گے،اگروسائل استعمال کریں تو ہندوستان جیسے کئی ممالک کو چلاسکتے ہیں۔نواز شریف پاکستان کے وزیر اعظم ہیں انہیں کچھ ہوا تو کرنے والے نہیں رہیں گے۔ انہوں نے قوم سے درخواست کی کہ گالیاں دینے والے سیاستدانوں کا پیچھا چھوڑ دیں۔