لاہور/کراچی((نیوزڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ لیگی دھڑوں کا اتحاد ملک اور قوم کے بہتر ین مفاد میں ہے قوم کو جلد لیگی دھڑوں کے اتحاد کی خوشخبر ی دیں گے ‘عوام پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف سے تنگ آچکے ہیں،تحریک انصاف کے پاس مستقبل کا کوئی منصوبہ نہیں، ہمارے پاس مستقبل کا پورا پلان موجود ہے، ہم ملک اور عوام کی تقدیر بدل ڈالیں گے۔ پارٹی کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگوکے دوران پر ویز مشرف نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکو مت نے قوم کو کر پشن اوربجلی کی لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل سے نجات دلانے کا وعدہ کیا مگر اڑھائی سال گزر نے کے باوجود قوم کی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہو ا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مکمل نےنیک نیتی کے ساتھ لیگی دھڑوں کے اتحاد کےلئے کوشش کیں اور اس میں کافی حد تک کامیابی بھی ہوئی ہے اور آنےوالے دنوں میں عوام کو لیگی دھڑوں کے اتحاد کے حوالے سے خوشخبری دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف قائم تمام مقدمات جھوٹ کا پلندہ ہیں اور مجھے انتقام کا نشانہ بنانےوالوں کو معلوم ہو نا چاہیے کہ میں اللہ کے سواکسی سے خوفزدہ ہونےوالا نہیں ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی تنظیم کو یو سی سطح تک لا نا ہو گا اور اس کے لئے یوتھ ونگ اہم کردار ادا کر سکتی ہے‘ پیپلزپارٹی پنجاب سے ختم ہو چکی ہے جس کی مثال حالیہ ضمنی الیکشن ہے۔ تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں کو پتہ تک نہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے۔