اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کی سپیشل فورسز کی انسداد دہشت گردی کی مشقیں آج سے شروع ہو رہی ہیں جن میں حصہ لینے کیلئے سعودی فوجیوں کا57رکنی خصوصی دستہ اسلام آبادپہنچ گیا ہے۔ ’’الشہاب ون‘‘ نامی یہ مشقیں 12 روز تک کھاریاں کے قریب انسداد دہشت گردی کے قومی تربیتی مرکز میں جاری رہیں گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان انسداد دہشت گردی کی یہ مشترکہ مشقیں پہلی مرتبہ ہو رہی ہیں۔