پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

بلدیاتی الیکشن،پی پی نے بڑے پیمانے پر دھاندلی کا منصوبہ بنالیا،عارف علوی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) پرانتخابی دھاندلی کے بعد اب اپنی توپوں کارخ پیپلزپارٹی کی طرف کرلیاہے ۔تحریک انصاف سندھ کے آرگنائزر عارف علوی نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے بڑے پیمانے پر دھاندلی کا منصوبہ بنالیاہے ۔کراچی سمیت سندھ بھر میں انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں۔ الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی بے ضابطگیوں کا نوٹس لے۔اتوار کو انصاف ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے ۔ پہلی بار پیپلز پارٹی کو اندرون سندھ میں چیلنج کا سامنا ہے۔ تحریک انصاف نے ہر یوسی پر اپنے نمائندوں کو کھڑا کیا ہے ۔جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور آر اوز کی مدد سے ہمارے امیدواروں کے کاغذات کو مسترد کیا جارہا ہے اور اب تک مخالف امیدواروں کے خلاف دو ہزار سے زائد ایف آئی آر کٹوائی جاچکی ہیں ۔عارف علوی نے کہا کے پیپلز پارٹی نے عمر کوٹ ،پنوں عاقل ،سیہون اور دادو سمیت دیگر شہروں میں آراوز کی ملی بھگت سے انتخابات میں کامیابی کیلیے دھاندلی کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔جن میں ان کے تمام وزراء ملوث ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ میں شفاف انتخابات نہیں چاہتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے علاوہ جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے۔ اندرون سندھ میں 50فیصد اور کراچی میں 95فیصد نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی تمام تر سازشوں کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی ۔ انھوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی بے ضابطگیوں کا نوٹس لیا جائے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…