اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروا دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شیوسینا کیخلاف مذمتی قرارداد پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فائزہ ملک کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے ،قرار داد کے متن میں کہا گیاہے کہ اقوام متحدہ بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کو دہشتگرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندی عائد کرے۔