اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان اور سعودی عرب کی افواج انسداد دہشت گردی کےلئے ”الشباب “ کے نام پر آجسے مشترکہ مشقیں کریں گی۔کھاریاں کے نزدیک ہونیوالی12روزہ مشقوں میں حصہ لینے کےلئے57سعودی اہلکار پاکستان پہنچ گئے ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ممالک انسداد دہشت گردی کےلئے مشترکہ مشقیں کررہے ہیں۔اس سے پہلے پاکستان اورترکی ایئر فورسز نے مشترکہ مشقیں کی ہیں جو گزشتہ روز ختم ہوگئیں۔جس میں ترکی کے پانچ ایف16طیاروں نے حصہ لیا اور مشقیں13روز جاری رہیں۔مشقوں کامقصددونوں ممالک کے درمیان طاقت کو مضبوط کرنا تھا۔