راولپنڈی (نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال بدستور خراب ، ڈینگی وارڈز بھرگئے ، دو ہزار مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ، راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں نے لاہور سے خصوصی ٹیمیں بھجوانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں میں لائے دو ہزار مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔ڈینگی وارڈز میں جگہ ختم ہو گئی ، ہولی فیملی کی ایک نرس بھی ڈینگی کا شکار ہو گئی۔الائیڈ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈینگی کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے صوبائی حکومت لاہور سے خصوصی ٹیمیں راولپنڈی بھیجے۔ رواں برس راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ آٹھ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔