پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا مےں محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کی انتظامات کوآخری شکل دیدی،افغان مہاجرین کی پشاور میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی صوبائی پولیس ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں محرم الحرام کے موقع پر سخت سیکورٹی کی انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی ہیں،محرم کے دوران افغان مہاجرین کی پشاور میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہیں۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار تمام جلوسوں کی نگرانی براہ راست الیکٹرانک مانیٹرنگ کی جائے گی۔تمام مجالس کے لئے علیحدہ علیحدہ سیکورٹی زونز بنا دیا گیا ہیں،ذرائع کے مطابق یوم عاشور کے موقع پر شہر بھر میں موبائل سروس بند رکھنے کی بھی سفارش کی گئی ہے ،محرم الحرام کے آخری آیام میں شہر کومکمل طورپر سیل کیاجائیگا ،شہر بھر کے تمام امام بارگاہوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،شہر میں پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی اورپاک فوج کے جوان بھی تعینات ہونگے