اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کی شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی کی تشکیل کومستردکردیا۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے فعال رکن کوکمیٹی میں شامل کرکے جانبداریت کی بنیاد رکھ دی گئی۔نعیم الحق نے کہاکہ ایم کیو ایم کی شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی کے قیام سے کراچی میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری آپریشن متاثر ہوگا،اس اقدام کے ذریعے متحدہ کو آپریشن کے خفیہ پہلوﺅں تک رسائی دینے کی کوشش کی گئی ہے۔نعیم الحق کے مطابق متحدہ کےرکن کی موجودگی سے اسے سیاسی بلیک میلنگ کا موقع ملے گاجبکہ کمیٹی کا قیام ملکی عدالتی نظام پربھی عدم اعتماد کا واضح اظہار ہے۔