لاہور(نیوزڈیسک )لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے کے اے ایس آئی نے تھانے کی عمارت کے اندر مبینہ طو رپر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ،آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو تحقیقات کا حکم دیدیا۔بتایاگیا ہے کہ تھانہ ڈیفنس اے کے انوسٹی گیشن ونگ میں تعینات اے ایس آئی نے مبینہ طو رپر تھانے کی عمارت کے اندر سرکاری پستول سے اپنی کنپٹی پر گولی مار لی ۔ جسے شدید زخمی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اے ایس آئی نے اعلیٰ افسران کی مبینہ ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کیا ۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کو تحقیقات کا حکم دے دیاہے ۔