کراچی (نیوزڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے شہدائے کارساز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا جمہوری قوتوں کی مکمل فتح تک جنگ جاری رکھی جائے گی ۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کو جمہوری قوتوں اور انتہا پسندوں کے درمیان صف بندی واضح ہوئی ۔ شہید ذوالفقار اور بے نظیر بھٹو کا مشن آگے بڑھاتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا آمریت مختلف اوقات میں مختلف صورتوں میں دوبارہ سر اٹھاتی ہے ، آمریت کے خلاف پارلیمان ڈھال ہے اسے مضبوط اور مستحکم کرنا چاہیئے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں