پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی امیدوںپرپانی پھیردیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے این اے 122 لاہور ضمنی انتخابات کے دوران ووٹوں کی منتقلی کے حوالے سے تحریک انصاف کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹرز کی مرضی کے بغیر ووٹ منتقل نہیں کیا جا سکتا،اس حوالے سے تمام ریکارڈ رجسٹریشن آفس میں موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 122میں ووٹوں کی تبدیلی سے متعلق پی ٹی آئی کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ہرقسم کے الزامات کا جواب دینے کےلئے تیا رہیں۔حلقہ میں ضمنی انتخاب کیلئے پہلے ہی ووٹرز فہرستیں جاری کردی گئی تھیں ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکٹورل ایکٹ 1974 کے سیکشن 18 کے تحت ووٹوں کی تبدیلی کاطریقہ کار موجود ہے ووٹر کی مرضی کے بغیر اسکا ووٹ تبدیل نہیں کیاجاسکتا ¾اگر ایک حلقہ سے دوسرے حلقہ میں ووٹ تبدیل کیا جاتا ہے تو الیکشن آفیسر کے سامنے ووٹر کا جانا ضروری ہے،الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن ہرقسم کے الزامات کا جواب دینے اورتحریک انصاف کو ہرطرح کا مواد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے اس سے پہلے بھی تحریک انصاف کی درخواست پر انہیں ریکارڈ فراہم کیا گیا ۔الیکشن کمیشن ترجمان نے واضح کیا کہ 2013ءکے عام انتخابات میں حلقہ این اے 122میں 3لاکھ 26ہزار 28رجسٹرڈ ووٹرز تھے ضمنی انتخاب میں تین لاکھ 47ہزار 762ووٹرز تھے حلقہ جبکہ میں عام انتخابات کے بعد21ہزار 734ووٹر ز کا اضافہ ہوا،،تحریک انصاف کی تسلی اور اطمینان کے لیے تمام ریکارڈ فراہم کرنے کو تیار ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…