کراچی (نیوزڈیسک) کراچی میں سلطان آباد، ہجرت کالونی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔ اسپتال میں زیر علاج دہشت گرد سمیت آپریشن کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔سلطان آباد،، ہجرت کالونی میں رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائی، کالعدم تحریک طالبان وزیرستان گروپ سے تعلق رکھنے والے 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ رینجرز کی طرف سے علی الصبح کی جانے والی کارروائی کے دوران اسپتال میں زیر علاج دہشت گرد بادشاہ خان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق آپریشن محرم الحرام کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ آپریشن سے قبل رینجرز نے علاقہ کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں تک محصور کر دیا۔ دو روز قبل بھی خفیہ اطلاع پر سلطان آباد میں ہونے والے رینجرز آپریشن میں کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر سمیت سات افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔رینجرز نے کراچی کے علاقے سلطان آباد میں سرچ آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 4 ملزمان گرفتار کرلئے ۔ رینجرز نے کالعدم تنظیم کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سلطان آباد میں سرچ آپریشن کیا ، گھر گھر تلاشی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ ملزمان خیبر پختونخواہ میں فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں ۔ چاروں ملزمان کا تعلق وزیرستان سے ہے ۔ ملزمان آپریشن ضرب عضب کے دوران فرار ہوکر کراچی آئے ۔ ایک ملزم بادشاہ خان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ۔ بلدیہ ٹاﺅن میں پولیس نے کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے کارندے کو گرفتار کرلیا ۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق ملزم شاہ نواز بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔ مبینہ ٹاﺅن میں پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔ کراچی کی ہجرت کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کراچی صدر ٹاﺅن کے علاقے ہجرت کالونی کے داخلی وخارجی راستے سیل کر کے سرچ آپریشن کیا اور گھرگھر تلاشی کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق زیرحراست افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور دہشت گردی کے حوالے سے تفتیش کیلئے انہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔حب ریور روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹر الطاف زخمی ہو گیا۔ زخمی کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب بلدیہ ٹاﺅن میں پولیس نے کارروائی کر کے لیاری گینگ وار کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق ملزم بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ مبینہ ٹاﺅن میں بھی تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔