اسلام آباد (این این آئی)خیبر پختونخوا کے سینئر سیاستدان کی پی ٹی آئی میں شمولیت ،عمران خان نے منظوری دیدی،خیبر پختونخوا کے سینئر سیاستدان سلیم سیف اللہ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کاامکان ہے ذرائع کے مطابق لیگی رہنما سلیم سیف اللہ نے پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کیا اور پارٹی میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیاچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ان کی شمولیت کی منظوری دیدی ہے، سلیم سیف اللہ جلد تحریک انصاف میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ وہ اس سے پہلے (ن )اور (ق )سمیت مختلف مسلم لیگی دھڑوں میں رہ چکے ہیں۔