اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی پاسپورٹ کو ایک ماہ کے اندر نئی پالیسی پر عملدر آمد کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ عوامی مشکلات کے تدارک اور حکومتی اداروں کے نظام کی بہتری کے لئے میڈیا کی رہنمائی حوصلہ افزا اور خوش آئند ہے۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرِداخلہ کی پاسپورٹ کے تجدید کے عمل کو مزید آسان بنانے کی ہدایت کی ترجمان نے کہاکہ عوامی مشکلات کے تدارک اور حکومتی اداروں کے نظام کی بہتری کے لئے میڈیا کی رہنمائی حوصلہ افزا اور خوش آئند ہے۔وزیر داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ کو ایک ماہ کے اندر اس نئی پالیسی پر عملدرآمد کا حکم دےدیا ان احکامات کی روشنی میں اب پاسپورٹ کی تجدیدملک اور بیرونِ ملک واقع پاسپورٹ کے کسی بھی دفترسے کرائی جا سکے گی پرانے ضابطہ کار کے مطابق پاسپورٹ کی تجدید صرف شناختی کارڈ پر درج شہر سکونت سے ہی کرائی جا سکتی تھی