پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

این اے122میں دھاندلی،تحریک انصاف کی ”جنگی حکمت عملی“سامنے آگئی،ح

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )تحریک انصاف نے این اے122اور پی پی147کی ووٹر لسٹوں کی جنگی بنیادوں پر چھان بین کرنے اور حکومتی حربوں کو بے نقاب کرنے کےلئے الیکشن کمیشن ،نادرا اور عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،چوہدری محمد سرور کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی ٹھوس ثبوت اکٹھے کر رہی ہے ، نواز لیگ کو یکطرفہ کھیل نہیں کھیلنے دینگے،ہر یونین کونسل سے عوامی شکایات و ثبوت کے ساتھ سامنے آ رہی ہے جس کے بعد سینکٹروں نہیں ہزاروں ووٹوں کی این اے122کے اندر اور باہر سے منتقلی کے ناقابل تردید ثبوت میڈیاکے سامنے رھے جائینگے ۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وہ دھاندلی کی اس نئی ٹیکنیک پر حکومت کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرتے ہوئے یورپی یونین اور اقوام متحدہ جانے سے بھی گریز نہیں کریں گے پی ٹی آئی کی طرف سے 12اکتوبر کو ہی الیکشن کمیشن کو 2013اور 2015کی تصدیق شدہ ووٹر لسٹوں کی فہرستیں مہیا کرنے کےلئے خط لکھا گیا تھا جس کا ابھی تک جواب نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے سے گریز نہیں کیا جائیگا ،ایم پی اے میاں اسلم اقبال نے پی پی148کے حوالے سے بتایا کہ 2013کے مقابلے میں 2015میں صرف ایک یونین کونسل نمبر 216سے154 کے ووٹ حلقے سے باہر اور 174کے ووٹ این اے122کے اندر منتقل کیے گئے ،اسی طرح ریٹرننگ افسران نے مکمل ووٹر لسٹیں بھی مہیا نہیں کیں اجلاس میں تحریک انصاف کے یوسی کوآرڈینیٹرز نے کہا کہ آئندہ 48گھنٹوں میں این اے122کی ووٹر لسٹوں کے حوالے سے تفصیلی ریکارڈ سامنے آجائیگا جس کی میڈیا پہلے ہی نشان دہی کر چُکا ہے جس کے بعد نواز لیگ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ،ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے کہا کہ پی پی 147میں بھی تحریک انصاف کو ووٹر لسٹوں کے ہیر پھیر سے 8سے 10ہزار ووٹوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے جس کے دستاویزی ثبوت سامنے آ رہے ہیں ۔اجلاد کے شرکاءنے کہا کہ این اے122میں پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کےلئے حکومت نے سازش کی ہے جسے بے نقاب کیا جائیگا ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…