لاہور(نیوزڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبے کے ایک حصے سے پتھر گرنے سے ایک راہ گیر کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے میٹروبس انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے-وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دےتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ انکوائری کر کے جامع رپورٹ پیش کی جائے اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے- وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہاربھی کیاہے-