پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پا ک چین اقتصادی شاہراہ کی تعمیر سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، چینی سفیر

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن)پاکستان میں چین کے سفیر سن ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں چین کی طرف سے 145ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور چین پاکستان اقتصادی شاہراہ کی تعمیر سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ وہ آج ستارہ گروپ کی طرف سے دیئے جانے والے ایک استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے جسمیں لاہور میںچینی قونصلر جنرل یو بورن اور کلچرل قونصلرسمیت دیگر چینی سفارتکاروں نے بھی شرکت کی۔سن ڈونگ نے کہا کہ چینی صدر ،حکومت اور عوام کو پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی پرفخر ہے ۔ جس میں ہر آنے والے دن میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کا ذکر کیا اور کہا کہ اس دوران ہونے والے معاہدوں سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی شعبہ میں بھی تعاون مزید بڑھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دو طرفہ تعلقات میں اضافہ کے لئے اور خاص طور پر پنجاب کے تاجروں ،صنعتکاروں اور برآمدکندگان کو زیادہ سہولتیں مہیا کرنے کیلئے لاہور میں چین کا قونصل خانہ کھول دیا گیاہے ۔ یہ قونصل خانہ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے ساتھ ساتھ عوامی اور کلچرل تعاون کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ فیصل آباد کے کئی تاجروں نے پہلے سے ہی چینی اداروں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کر رکھے ہیں ۔ جن کی تعداد آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گی۔ انہوں نے فیصل آباد چیمبر اور چینی سفارتخانے کے درمیان بہترین تعلقات کار کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ فیصل آباد چیمبر کی گرانٹی پر پاکستان سے چین جانے والے تاجروں کو کھلے دل سے ویزے جاری کئے جارہے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں انکے لئے مزید آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…