کوئٹہ(نیوزڈیسک)ایران کے سرحدی محافظوں کی جانب سے پاکستانی سرحدی حدود میں 8 مارٹر گولے فائر کیے گئے تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مارٹر گولے صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فائر کیے گئے پنجگور کے سرحدی گاو¿ں میں مارٹر گولے گرنے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مارٹر گولے فائر ہونے کے بعد فرنٹیئر کور (ایف سی)، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیاواقعہ کے بعد ایران سے منسلک سرحدی علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔واضح رہے کہ ایرانی فوج کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان کی سرحدی حدود خلاف ورزی کی جارہی ہے جس پر پاکستان کی جانب سے کئی بار احتجاج کیا گیا ۔گزشتہ ماہ بھی ایرانی سرحدی محافظوں کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقے ماشکیل میں مارٹر گولے فائر کیے گئے تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔