لاہور(نیوزڈیسک)اوکاڑہ کے ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار کی حمایت پر پارٹی رکنیت سے ہاتھ دھونے والے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی مسعود شفقت ربیرا نے کہا ہے کہ میںنے پارٹی کے ایک اہم عہدیدار کے کہنے پر ہی آزاد امیدوار حمایت کی تھی ،18ستمبر سے 7اکتوبر تک چوہدری ریاض الحق جج کی حمایت میں مہم چلائی میرے خلاف اس وقت کیوں کارروائی نہیں کی گئی ؟،پارٹی چیئرمین سے ملاقات کر کے تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا جس پرا نہوں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا لیکن شاہ محمود قریشی کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی کے بعد مجھے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ۔ ” این این آئی “ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے مسعود شفقت ربیرہ نے کہا کہ مجھے ابھی تک پارٹی رکنیت معطل ہونے بارے باضابطہ کوئی اطلاع دی گئی ہے او رنہ ہی تحقیقاتی کمیٹی کے رو برو پیش ہونے کا کہا گیا ہے ۔ پہلے یہ منصوبہ بندی کی گئی تھی چونکہ (ن) لیگ کا امیدوار ارائیں برادری سے تعلق رکھتا ہے اس لئے جتنے ارائیں امیدوار میدان میں ہوں گے اتنا ہی سود مند ہے اور آخری دنوں میں فیصلہ اچانک تبدیل کر دیا گیا ۔ میں پارٹی کے اعلیٰ عہدیدار کے کہنے پر 18ستمبر سے 7اکتوبر تک آزاد امیدوار چوہدری ریاض الحق جج کی انتخابی مہم چلاتا رہا اس وقت مجھے کیوں نہیں روکا گیا اور شوکاز نوٹس جاری کیوں نہیں کیا گیا ۔ اس سارے معاملے کے ذمہ دار شاہ محمود قریشی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کمیٹی کے رو برو پیش ہونے کے لئے تیار ہوں لیکن میرا مطالبہ ہے کہ اس اعلیٰ عہدیدار کو بھی کمیٹی کے رو برو پیش کیا جائے ۔ شاہ محمود قریشی ٹکٹ دینے والی کمیٹی کے چیئرمین تھے اور انہوں نے ہی اشرف سوہنا کو بطور امیدوار ٹکٹ دیا اور اب وہ کسی اور پر ذمہ داری ڈالنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تین روز قبل پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر کے انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار بھی کیا تھا لیکن گزشتہ روز اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے قیادت کو دھمکی دی کہ اگر مسعود شفقت کو شوکاز نوٹس جاری نہ کیا گیا او رکنیت معطل نہ کی گئی تو میں پارٹی چھوڑ دوں گا ۔
ریاض الحق کی حمایت کس کے کہنے پرکی تحریک انصاف کے ایم پی اے نے بھانڈاپھوڑدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)
-
راولپنڈی: مشہور ٹک ٹاکر خاتون کو گھر سے بلاکر ہلاک کردیا گیا، چھوٹی بہن بھی زخمی
-
متحدہ عرب امارات نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں منسوخ کردیں
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی
-
وزیر خزانہ کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
بیوی نے شوہر کو نیند کی گولیاں کھلا کر بلّے سے پیٹا اور زندہ دفنا دیا
-
عمرہ زائرین کے لیے سعودی حکام کی اہم ہدایت، مسجد الحرام جانے سے پہلے یہ بات جان لیں
-
لاہور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ، باپ بیٹے کی مقابلے میں ہلاکت،ٹارگٹ کلر کی بیٹی بھی زیر حراست، تفتیش میں ا...
-
رونالڈو اور جورجینا نے شادی سے پہلے کیا اہم معاہدہ کیا؟
-
ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن حق پر عدالت کا بڑا فیصلہ
-
اسٹیج اداکارہ عروج سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
1500 اور 100 روپے کی قرعہ اندازی پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے خوشخبری آ گئی
-
کرن اشفاق کے عمران اشرف سے متعلق جواب نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی



















































