منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

مارک سیگل کے عدالتی بیان کے بعد پیپلزپارٹی بھی بول پڑی مشرف سے اہم مطالبہ

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)بے نظیرقتل کیس میں اہم گواہ مارک سیگل کے بیان کے بعد پیپلزپارٹی بھی مشرف کے خلاف میدان میں آگئی ،سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ عوام اور پیپلز پارٹی کو کمزور کرنے کیلئے پہلے ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کرایا گیا اور پھر بے نظیر بھٹو کو عوام کے درمیان شہید کیا گیا ۔ مارک سیگل کے بیان کے بعد واضح ہوگیا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کی سازش کے پاﺅں کس طرف جاتے ہیں اس لئے آمر پرویز مشرف بے نظیر بھٹو کے قتل کیس سے بری الذمہ نہیں ہوسکتے ۔ 18اکتوبر کا قافلہ 12بجے سے پہلے ختم ہونے سے متعلق بیان دینے پر ارباب رحیم کو بھی شامل تفتیش کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوکیا ۔ نثار احمد کھوڑر نے کہا ہے کہ 18اکتوبر اور 27دسمبر کے سانحہ کی جائے واردات کو ایک گھنٹے کے اندر دھوکر صاف کیا گیا جس سے متعلق علم نہ ہونے پر پرویز مشرف نے معافی مانگی ۔ انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری پرویز مشرف کی تھی مگر انہوں نے شہید بینظیر بھٹو کو یہ کھ کر سیکیورٹی فراہم نہیں کی کہ آپ کی بہتر سیکیورٹی ان سے بہتر تعلقات پر مبنی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ میر مرتضی بھٹو کو شہید کیا گیا تو اس کا الزام بےنظیر بھٹو حکومت پر ڈالا گیا تھا مگر بےنظیر بھٹو پرویز مشرف کی حکومت میں شہید کی گیںتو پھر پرویز مشرف بھی اس سانحہ کا ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کیس کے متعلق ا س وقت کی عدلیہ آج تک منہ دیکھانے کو تیار نہیں ہے اس لیئے موجودہ عدلیہ سے امید ہے کہ شہید بےنظیر بھٹو قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے ساتھ انصاف کیا جائے گا ۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ کچھ قوتوں سے یہ ہضم نہیں ہوتا کہ پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت قائم رہے اور انہی قوتوں کے رویوں نے ہم سے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو چھینا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مسائل کا واحد حل جمہوریت میں ہے اس لئے جمہوریت قائم رہنی چاہئے ۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…