کراچی.(نیوزڈیسک).گدھے کی بارہ سو کھالیں کراچی سے بیرون ملک بجھوانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، کھالیں تو پکڑی گئیں مگر اتنے گدھوں کاگوشت کہاں گیا؟ کسٹم حکام نے تفتیش شروع کردی۔ کسٹم ذرائع کے مطابق گدھے کی بارہ سو کھالوں کی ہانگ کانگ ایکسپورٹ کے لیے 22 ستمبر کو سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔ حکام کے مطابق کھالیں برآمد کرنے والی کمپنی کیخلاف ایف آئی درج کر کے مالکان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کورنٹائن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گدھے کی کھال ایکسپورٹ کا آخری سرٹیفکیٹ 27 اگست کو جاری کیا جس کے تحت پچیس سو کھالیں چین بھیجی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پابندی کے بعد کوئی سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہوا اور اگر جعلی سرٹیفکیٹ کا استعمال ہوا ہے تو ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔