اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمرا ن خا ن کے پاک چین اقتصادی کے بارے میں بیان پرمسلم لیگ(ن) کی حکومت نے شدید ردعمل اظہارکیاہے اورعمرا ن خان کوکراراجواب دیاہے ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اقتصادی راہداری منصوبے پر سیاسی بیان بازی سے باز رہیں،یہ منصوبہ ملکی معیشت کو نا قابل تسخیر بنائے گا۔ وزارت منصوبہ بندی وترقی کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہدری منصوبے کو ایٹمی پروگرام کی طرح سیاست سے بالاتر رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں قومی توانائی پالیسی کے تحت سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام منصوبے شفافیت کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں،بعض عناصر محض حسد کے تحت راہداری منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمرا ن خان سیاست کوسیاست تک محدودرکھیں ان کوپاک اقتصادی منصوبوں کے بارے میں تنقید کرنے کاکوئی حق نہیں ہے ۔