اسلام آباد(نیوزڈیسک) ’مشین ریڈیبل پاسپورٹ لیبارٹری‘ نے کام شروع کر دیا۔ یہ سہولت ان سفارتکاروں اور سرکاری افسران کیلئے ہو گی جو بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں فرائض کی انجام دہی کیلئے باہر کا سفر کریں۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق لیبارٹری کے افتتاح کے موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی موجود تھے۔ اس سہولت کو مشین ریڈ یبل پاسپورٹس کی پراسیسنگ کرنے والے افسران کی تربیت کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں یہ سہولیت تارکین وطن کو فراہم کی جائے گی۔