اسلام آب(نیوزڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کو قومی سلامتی کا مشیر بنائے جانے کا قوی امکان ہے وہ سرتاج عزیز کی جگہ لیں گے۔ وزیراعظم کے قریبی ذرائع کے مطابق جنرل جنجوعہ کو مشیر قومی سلامتی بنانے کا اصولی طور پر فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ روزنامہ جنگ کے صحافی ممتازعلوی کی رپورٹ کے مطابق سرتاج عزیز اس وقت دہری ذمہ داریوں کے ساتھ مشیر قومی سلامتی کے علاوہ وزیراعظم کے مشیر امور خا رجہ بھی ہیں۔ واضح رہے کہ جنرل جنجوعہ نے گزشتہ بدھ 14؍ اکتوبر کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں کمانڈر سدرن کمانڈ کی حیثیت سے بلوچستان کے استحکام میں جنرل جنجوعہ کے کردار کو سراہا گیا تھا اگر کوئی ڈرامائی بات نہ ہوئی تو وہ ملک کے آئندہ مشیر قومی سلامتی ہوں گے۔