سلام آبا(نیوزڈیسک)ججز نظر بندی کیس؛ پرویز مشرف کی گرفتاری پر عملدرآمد روک دیا گیاعدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسدادہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرم نے کی۔ سماعت کے موقع پر پرویز مشرف کے وکیل نے تیاری کے لئے مزید وقت مانگ لیا۔ عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔اس کے علاوہ عدالت نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد بھی روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وارنٹ گرفتاری پر بحث بھی آئندہ سماعت پر ہی کی جائے گی۔