اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گزشتہ کئی دنوں سے شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کی قیادت میں اختلافات کی خبریں گردش کررہی ہیں اور ایک موقع پر ایسی اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ وہ پی ٹی آئی کو خیربادکہہ چکے ہیں لیکن بعد میں ا±نہوں نے پارٹی چھوڑنے کی تردید کردی اور اب دعویٰ سامنے آیاہے کہ شاہ محمود قریشی جلدہی پی ٹی آئی چھوڑ کر سابق صدر پرویز مشرف کی پارٹی میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیںاورا±نہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا فون سننا بھی چھوڑ دیا۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق شاہ محمودقریشی کی طرف سے سابق صدر پرویزمشرف کی پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے ، ا±نہوں نے اپنا ذہن بنالیاہے اور مشرف کی پارٹی میں شمولیت سے قبل آپشنزپر غور کررہے ہیں۔ ذرائع کاکہناتھاکہ شاہ محمود قریشی ایک سلجھے ہوئے ،حلقے کے سیاستدان ہیں اور ان کے کسی بھی فیصلے سے سیاسی کیریئرمتاثرنہیں ہوگا۔ شاہ محمود قریشی سے اس ضمن میں موقف جاننے کی کوشش کی گئی تاہم کامیابی نہیں ہوسکی۔