اسلام آباد(نیوزڈیسک) کرنسی سمگلنگ کیس میں پکڑی گئی ماڈل ایان علی نے راولپنڈی کی عدالت میں اپنی چوبیسویں پیشی کے موقع پر بلیک اینڈوائیٹ پہناوازیب تن کرلیا، اس سے تین ماہ قبل ماڈل کوچارماہ گزارنے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہائی ملی گئی۔ پیشی کے موقع پر ایان علی نے اپنے بال بھی رنگ رکھے تھے اور کلائی میں گولڈن گھڑے پہنے آنکھیں کالے چشمے سے ڈھانپ رکھی تھیں۔ اس موقع پر بھی حسب معمول کیمرہ مین ان کے منتظر پائے گئے جبکہ ماڈل نے بٹن کھلے سفید اپر اور سیاہ پینٹ پہن رکھی تھی۔ ایان علی جب بھی عدالت میں آتی ہیں تو وکلاءاور میڈیا نمائندوں کی ایک بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے موجود ہوتی ہیں اور اب ماڈل نے بھی اپنے آپ کو دیگرلوگوں سے ممتاز کرنے کا طریقہ سیکھ لیاہے تاہم داﺅپر لگے اپنے ماڈلنگ کیریئرپرلگے داغ دھونے میں ناکام رہیں۔ تاحال ماڈل پر فردجرم عائد نہیں ہوسکی تاہم عوام کی نظروں میں وہ پہلے ہی مجرم ہیں اور اب صرف عدالتی کارروائی باقی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں