لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دین اسلام صبر و تحمل، برداشت اور بردباری کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے، تمام تر اختلافات بھلا کر اےک پلےٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سب کو ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا چاہیئے۔ قومی یکجہتی کے ذریعے فرقہ واریت کے ناسور کو ہمیشہ کیلئے ختم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور پرامن فضا کو یقینی بنانے کیلئے سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہے۔ اخوت و بھائی چارے اور رواداری کی فضا قائم کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔