لاہور (نیوز ڈیسک) امیر جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ صلیبی و یہودی پاکستان اور افغانستان میں داعش کا فتنہ پروان چڑھانے کی خوفناک سازشیں کر رہے ہیں، عالم اسلام متحد ہو کر اس فتنہ کے خاتمہ کیلئے بھرپور کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا داعش انٹرنیٹ کے ذریعہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا کے عقائد برباد کر رہی ہے مسلم حکمرانوں و افواج کے قتل کے فتوے دینے والے دشمنان اسلام کے مذموم ایجنڈے پروان چڑھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خطبہ جمعہ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا داعش جیسی تنظیم کے اہلکار اسرائیل کی سرحد پر بیٹھے ہیں لیکن یہودی درندوں کا ہاتھ روکنے کی بجائے مسلمانوں کا ہی قتل و خون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش جیسی تنظیموں نے مدارس کی بجائے یونیورسٹیوں کو ٹارگٹ کر رکھا ہے۔ اس وقت معمول کے حالات نہیں ہیں، امریکہ جو کام خود نہیں کر سکا وہ بھارت سے لینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں