اسلا آباد(نیوز ڈیسک)ڈی آئی خان میں پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پولیس اور حساس اداروں نے تھانا ڈیرہ ٹاو¿ن کی حدود میں مصدقہ اطلاعات پر مشترکہ کارروائی کی۔ کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدا رمیں اسلحہ اوربارودی مواد برآمد کیا گیا،برآمد شدہ اسلحے میں 6 ہینڈ گرینڈز،90 ڈیٹو نیٹر، 30 میٹر پرائما کارڈ ،20 سیفٹی فیوز اور 2 کلاشنکوف شامل ہیں۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تاہم تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔