راولپنڈی(نیوز ڈیسک)گوجر خان کے علاقے جاتلی میں تیل کے کنویں کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی گارڈجاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق 4 نامعلوم افراد نے ویل نمبر 16 میں داخل ہونے کی کوشش کی، روکنے پرفائرنگ کر دی۔زخمی سیکیورٹی گارڈ کوتحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا گیاہے۔