سرگودھا(نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں قتل کے مجرم کی پھانسی مقتول کےورثا سے راضی نامہ کے بعد روک دی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق 26 اکتوبر 2002 کو سرگودھا کے علاقہ بلا ک 8 میں دیوار کے تنا ز ع پر اللہ دتہ نا می شخص نے حبیب احمد کو فا ئر نگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ سیشن عدالت نے مجر م کو پھا نسی کی سز ا کا حکم دیا اور پھا نسی کے لئے 17 اکتوبر کی تاریخ مقر ر کی گئی۔تاہم مقتول کے ورثا اور مجرم اللہ دتہ کے اہل خانہ کے درمیان راضی نامہ ہونے پر مجرم کی پھانسی روک دی گئی۔