پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم آخرکار ایم کیو ایم کی سن لی،نوٹیفیکیشن جاری

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ کی شکایات کے ازالہ کیلئے کمیٹی کے قیام کااعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ،شکایات ازالہ کمیٹی کے قیام کے حوالے سے وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈار نے پاکستان مسلم لیگ ن اورڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیوایم کی جانب سے 9اکتوبر کومفاہمت کی یادداشت پردستخط کئے تھے، دونوں جماعتوں نے پانچ روز کے اندر کمیٹی کے قیام پراتفاق کیاتھا، حکومت نے اس سلسلہ میں جمعہ کو کمیٹی کے قیام کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وزارت قانون وانصاف وانسانی حقوق کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ وزیراعظم نے ایم کیوایم اور کسی دوسری سیاسی جماعت کے درمیان یاکسی قانون نافذ کرنیوالے ادارے یا کسی اورحکومتی ادارے کی جانب سے اختیارات سے تجاوز یاغلط استعمال کے حوالے سے شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی کے قیام کافیصلہ کیا ہے ۔پانچ رکنی کمیٹی میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر)ناصراسلم زاہد ، سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس(ر)خلیل الرحمان خان،خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر)اجمل میاں اور بیرسٹرفروغ نسیم ایڈووکیٹ جبکہ سیکرٹری داخلہ بلحاظ عہدہ کمیٹی کے سیکرٹری ہونگے۔ کمیٹی کام کے حوالے سے خود قواعد اور طریقہ کار وضع کریگی ۔وفاقی حکومت کمیٹی کو سیکریٹیریل مدد فراہم کریگی کمیٹی شکایات پراپناکام 90 روز میں مکمل کرے گی اور اس نوٹیفکیشن کے اجراءکے بعد پندرہ روز کے اندر کراچی سے متعلقہ شکایات پرکام شروع کردیگی یہ کمیٹی قانون وآئین کے تحت ذمہ داریاں سرانجام دیگی اور انسانی جانوں اور آزادی کے معاملات پرکام کریگی ۔ کمیٹی الگ الگ کیس کے حوالے سے اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کریگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…