کراچی (نیوزڈیسک) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے مقامی کمانڈر سمیت 22 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلر اور کالعدم تنظیم کے 22 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق 15 افراد کو کراچی کے علاقوں بلدیہ ٹان ، محمود آباد ، سائٹ ایریا ، بوہرہ پیر اور گلشن بونیر سے گرفتار کیا گیا جب کہ سلطان آباد میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران العدم تحری طالبان ے مقامی مانڈر بونیر خان اور اس ے7 ساتھیوں و حراست میں لیا گیا۔ترجمان رینجرز ا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ اور ریاست ے خلاف لھا گیا شر انگیز تحریری مواد بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ تمام ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔