اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سندھ نے ملک بھرمیں صرف دو سال میں بجلی کی قلت ختم کرنے کا فارمولہ پیش کردیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)سب مل کر تھر پر سرمایہ کاری کریں تو دو سو سال کے لیے بجلی کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں،سندھ کے سینئر وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے وفاق کو پاکستان اسٹیل ملز کے لیے زمین کم قیمت پر دی تھی لہٰذا نجکاری سے قبل وفاق کو سنجیدگی سے سندھ حکومت سے بات کرنا ہو گی۔مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز کی خریداری سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی۔ نجانے وفاق میں بیٹھ کر ایسی باتیں کیوں کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اسٹیل ملز کی زمین سندھ حکومت نے سبسڈائز ریٹ پر دی تھی لہذا نجکاری سے قبل وفاق کو سنجیدگی سے سندھ حکومت سے بات کرنا ہو گی۔ وزیر خزانہ سندھ نے ایل این جی کی درآمد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کے اندھیرے دور نہیں ہونگے۔ایل این جی منصوبہ یا کوئی اور طریقہ کار بجلی کی قلت دور نہیں کرسکتا۔ سب مل کر تھر پر سرمایہ کاری کریں تو دو سو سال کے لیے بجلی کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں۔ مراد علی شاہ نے سندھ میں ترقیاتی منصوبوں میں تاخیرکی ذمہ داری وفاق پر ڈالتے ہوئے کہاکہ صوبے میںجاری بیشتر ترقیاتی منصوبوں کی تاخیر کی ذمہ داربھی وفاقی حکومت ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…