کراچی (نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ کے اثاثے،حیرت انگیز تفصیلات جاری، ڈیفنس کراچی کے بنگلے کی مالیت صرف 32لاکھ روپے ہے۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ اور ان کے اہل خانہ کے صوبے میں مختلف بینکوں میں 6 بینک اکاو ¿نٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کی گئی ہیں۔ جن کے مطابق سندھ کے ایک اکاو ¿نٹ میں صرف 1 ہزار 96 روپے بیلنس ہے۔ جبکہ ایچ بی ایل کی ایک برانچ میں 69 لاکھ 91 ہزار روپے ہیں یو بی ایل کی ایک برانچ میں 14 لاکھ 62 ہزار روپے ہیں ۔ ایم سی بی کی ایک برانچ میں 21 لاکھ98 ہزار روپے ہیں۔ الائیڈ بینک کی ایک برانچ کے اکاو ¿نٹ میں 19 ہزار276 روپے ہیں اور سندھ بینک کے ایک اور اکاو ¿نٹ میں 1 لاکھ 4 روپے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے گھر پر صرف2 لاکھ مالیت کے زیورات ہیں اور ان کے پاس 73 ہزار روپے کیش موجود ہیں ۔ ڈیفنس کراچی کے بنگلے کی مالیت 32لاکھ روپے ہے۔