اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاک فضائیہ نے ایک اورنئی تاریخ رقم کردی. پاکستان کی ہر سطح کی افواج اندرونی وبیرونی دشمن سے نمٹنے میں اپنا لوہا منوانے کے باوجود عالمی برادری کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکی ہیں ایسا ہی کچھ اس بار پاکستان ائیر فورس نے کیا جس نے وفاقی دارالحکومت میں فضائی قوت کے موضوع پر ہونیوالی تحقیق اور اس سے وابستہ تصوررات کے موضوع پر متعدد ممالک کو آگاہ کرنے کیلئے عالمی سیمینارز کا انعقاد کرڈالا ائیر پاور کے وسیع تر استعمال میں ہمارے تجربات بہت معاون ثابت ہونگے ۔ائیرپاور کے موضوع پر دو روزہ عالمی سیمینار ز ائیر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوا 16اتحادی ممالک کی فضائیہ کے مقررین اور مبصرین نے اس سیمینار میں ائیر پاور سے متعلق اپنے خیالات اور تجربات کااظہار کیا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں