راولپنڈی (نیوزڈیسک)شمالی وزیر ستان میں ہیضے کی وبا پھیلتے ہی پاک فوج نے مریضوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مفت طبی کیمپ قائم کردیا ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے خیسور میں ہیضے کے علاج کے لیے طبی کیمپ قائم کیا گیا جس میں 560مریضوں کا طبی معائنہ کر کے ادوایات فراہم کی گئیں ۔پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے دیگر علاقوں میں میڈیکل ٹیمیں تشکیل دے کر کیمپ قائم کرنے کا بندو بست بھی کرلیا گیا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے طبی کیمپ میں مریضوں کو مفت طبی امداد اور ادوایات کی فراہم کی جائے گی۔