اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر272ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی . الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر دو سو بہتر ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کی۔ ان میں قومی اسمبلی کے باسٹھ، سینیٹ کے تیرہ، پنجاب اسمبلی کے ایک سو تئیس، سندھ کے چھبیس، خیبرپختونخوا کے انتالیس اور بلوچستان کے نو ارکان شامل ہیں۔ تین وفاقی وزراء سردار یوسف، خرم دستگیر، پیر امین الحسنات کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی۔ امین فہیم، ظفر اقبال جھگڑا، تاج حیدر، شفقت محمود، خالد مقبول صدیقی، فروغ نسیم، شاہی سید، راحیلہ مگسی، جمشید دستی، اویس لغاری، مولانا محمد خان شیرانی ، حاصل بزنجو نے بھی گوشوارے جمع نہیں کرائے۔