بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

اے این پی نے کالاباغ ڈیم کوعمران خان اور شہباز شریف کی سازش قراردیدیا،انتہائی اقدام کی دھمکی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ اگر ہمارے شروع کردہ ترقیاتی منصوبوں پر اپنے بورڈز لگانا اور ان کا افتتاح کرنا تبدیلی ہے تو پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت یہ کام بہت اچھے طریقے سے سر انجام دے رہی ہے تاہم شرم کی بات یہ ہے کہ اقتدار میں آنے کے کئی برس گزرنے کے باوجود تبدیلی والی سرکار صوبے میں اپنے طور پر کوئی ایک بھی بڑا منصوبہ شروع نہ کر سکی اور اسی کا نتیجہ ہے کہ صوبہ ترقی کی بجائے پسماندگی کی راہ پر گامزن ہے۔ وہ جمعہ کے روز باچا خان مرکز پشاور میں اے این پی کے مرحوم لیڈر اور سابق صوبائی وزیر ارباب ایوب جان کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس سے دوسروں کے علاوہ صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک ، ضلعی صدر ملک نسیم خان اور ارباب ایوب جان کے سیاسی جانشین ارباب عثمان نے بھی خطاب کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں صوبہ بھر سے آئے ہوئے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ مقررین نے مرحوم ارباب ایوب جان کی سیاست ، خدمت اور کردار کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی موت کو صوبے کیلئے بڑا نقصان قرار دے دیا۔ صدارتی خطاب میں حیدر خان ہوتی نے مزید کہا کہ الیکشن سے پہلے اور اس کے دوران جس طریقے سے ہمارے گرد گھیرا تنگ کر کے ہمیںدیوار سے لگایا گیا، اُس کی مثال ملک کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ اس کے باوجود ہم میدان میں ڈٹے رہے اور صوبے کے حقوق اور مفادات کیلئے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مو ¿ثر آواز اُٹھاتے رہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انہی حالات سے فائدہ اُٹھاتے اتفاقاً تو حکومت میں آگئی تاہم بعد کے حالات نے ثابت کیا کہ اس پارٹی کی حکومت نے صوبے اور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج تک جتنے بھی منصوبوں پر اپنے بورڈز لگائے گئے ہیں ان میںزیادہ تر اے این پی کے دور حکومت میں شروع کرائے گئے تھے۔ اگر دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگانا ہی تبدیلی ہے تو یہ تبدیلی پی ٹی آئی کو مبارک ہو تاہم وقت آنے پر عوام خود ان سے پوچھیں گے کہ ان کے تبدیلی کے دعوے کہاں گئے۔ اُنہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم ٹھوس شواہد اور حقائق کی بنیاد پر صوبے کی تباہی کا منصوبہ ہے اور جو لوگ اس کی حمایت کر رہے ہیں وہ صوبے کے علاوہ وفاق پاکستان کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ہم پھر سے واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کسی بھی صورت اس ڈیم کو بننے نہیں دینگے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ بجلی کے جو منصوبے ہم نے اپنے دور میں شروع کرائے تھے ان پر کام تیز کر کے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کا ایشو شہباز شریف اور عمران خان نے پنجاب کے مخصوص حالات سے فائدہ اُٹھانے کیلئے اُٹھایا ہے تاہم اس سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا کہ ارباب ایوب جان صوبے کی سیاست کے درخشندہ اور مثالی کردار تھے اور اے این پی کی تاریخ ایسی شخصیات سے بھری پڑی ہے۔ ان کی خلاءکو پورا نہیں کیا جا سکتا تاہم ان سمیت دیگر لیڈروں کے افکار کو ہم آگے بڑھائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنی ناکام پالیسیوں ، غیر سنجیدگی اور نا اہلی کے باعث صوبے کے عوام کو بری طرح مایوس کر دیا ہے۔ جس بلدیاتی نظام پر یہ لوگ فخر کیا کرتے تھے اُس نظام کو موجودہ حکومت اختیارات منتقل نہیں کر رہی اور اس میں ہچکچاہٹ سے کام لے رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ قربانیوں اور خدمات سے بھری پڑی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اے این پی نہ صرف اس خطے کی مقبول ترین عوامی قوت ہے بلکہ اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری پارٹیوں کے کارکنوں کی بری تعداد بھی روزانہ کی بنیاد پر پارٹی میں شامل ہو رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…