اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

حافظ محمد سعید نے عالم اسلام کیخلاف خطرناک سازش سے پردہ اٹھادیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ صلیبی و یہودی پاکستان اور افغانستان میں داعش کا فتنہ پروان چڑھانے کی خوفناک سازشیں کر رہے ہیں، سعودی عرب میں بھی فتنہ تکفیر پھیلانے اور فساد بھڑکانے کی کوششیں کی جارہی ہیں،عالم اسلام متحد ہو کر اس فتنہ کے خاتمہ کیلئے بھرپور کردار ادا کرے،ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں، شیعہ سنی لڑائی جھگڑے ختم اور اتحادویکجہتی کا ماحول پید اکیا جائے،مدارس کے خلاف دہشت گردی کا مغربی پروپیگنڈا درست نہیں،داعش انٹرنیٹ کے ذریعہ کالجوںاور یونیورسٹیوں کے طلباءکے عقائد برباد کر رہی ہے،فتنہ تکفیر کا شکار ان لوگوں کو فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں کا بہتا ہوا لہو نظر نہیں آتا، مسلم حکمرانوں و افواج کے قتل کے فتوے دینے والے دشمنان اسلام کے مذموم ایجنڈے پروان چڑھا رہے ہیں۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران انہوںنے کہاکہ صلیبی و یہودی سازشوں سے اسلام و مسلمانوں کو بہت نقصانات اٹھا نا پڑے ہیں۔ آج بھی مسلمانوں کے خلاف وہی پراناانداز اختیا رکیا جارہا ہے۔مسلمانوںکا خون بہانے والے تکفیری کہتے ہیں کہ پہلے مسلم حکمرانوں کا قتل کر کے خلافت کی راہ ہموار کروکفار کے زیر قبضہ خطوں سے متعلق بعد میں دیکھا جائے گا۔ یہودی و ہندو غزہ اور کشمیر میں نہتے مسلمانوں کو گولیوں سے چھلنی کر رہے ہیں لیکن معصوم بچوں وعورتوں کی چیخیں انہیںسنائی نہیں دیتیں۔داعش جیسی تنظیم کے اہلکار اسرائیل کی سرحد پر بیٹھے ہیںلیکن یہودی درندوں کا ہاتھ روکنے کی بجائے مسلمانوں کا ہی قتل و خون کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ داعش کے خوفناک فتنہ کی آبیاری امریکہ کر رہا ہے اور نیا پینترا بدل کر روس کو شام میں مسلمانوں کیخلاف حملوں کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ افغانستان میں شکست خوردہ روس اس قابل نہیں ہے اسے منظم منصوبہ بندی کے تحت شام کے ساحل پر لاکر بٹھا یا گیا ہے۔مسلمانوں کے قتل عام کی ویڈیوز ریلیز کر کے امت مسلمہ کو پیغام دیا جارہا ہے کہ کوئی ان کے خلاف بات نہ کرے۔ نبی اکرم ﷺ نے عراق کو فتنوں کی سرزمین قرار دیا تھا۔ داعش کا یہ فتنہ بھی عراق سے اٹھا اور اب اس سے وابستہ درندے شام میں مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ صلیبیوں ویہودیوںنے ہمیشہ مسلمانوں میں اختلافات پید اکرنے کی سازشیں کیں اور ان کے باہمی لڑائی جھگڑوں سے فائدے اٹھائے ہیں۔یہودیوںنے یروشلم اور بیت المقدس پر قبضہ کیا تو نورالدین زنگی اور پھر صلاح الدین ایوبی نے صیہونی سازشوں کا خاتمہ کیا اور بیت المقدس و فلسطین کوآزادی دلوائی تاہم پہلی صلیبی جنگ ختم ہونے میں نوے سال لگے جس کا سبب مسلمانوں کے آپس کے اختلافات تھے۔ صلاح الدین ایوبی کہا کرتے تھے کہ مجھے صلیبیوں و یہودیوں کے حملوں کی پرواہ نہیں‘ ہمیں اصل خطرہ بیرونی سازشوں کے شکار ان افراد سے ہے جو مسلمانوں کی صفوں میں رہتے ہوئے کمر میں چھرے گھونپ رہے ہیں۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ مغرب دہشت گردی کے الزامات لگا کر مدارس بند کرنے کا پروپیگنڈا کرتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ قرآن و حدیث کا علم نہ رکھنے والے لادینیت کا شکار لوگ ہی پاکستان اور دیگر خطوں میں دہشت گردی پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔ داعش جیسی تنظیموں نے مدارس کی بجائے یونیورسٹیوں کو ٹارگٹ کر رکھا ہے اورانٹرنیٹ کے ذریعے پڑھے لکھے طلباءکو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے استعمال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مسلم حکمران اگر داعش جیسے فتنوں سے نجات چاہتے ہیں اور اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ داعش کے پیچھے درحقیقت امریکہ ہے تو پھر یہ بات کھل کر واضح کی جائے کہ اتحادی ممالک کی ایجنسیوں کے رابطے کن کے ساتھ ہیں؟ اور وہ کون لوگ ہیں جو ان کیلئے استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت معمول کے حالات نہیں ہیں۔پاکستان کے مشرق اور مغرب میں انڈیا کی فوجیں بیٹھی ہیں۔ مشر قی بارڈر سے اگر فائرنگ کر کے بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا جارہا ہے تو مغربی بارڈر سے دہشت گردوں کو تربیت دیکر پاکستان داخل کیا جارہا ہے اور وطن عزیز کو میدان جنگ بنایا جارہا ہے۔ امریکہ جو کام خود نہیں کر سکا وہ انڈیا سے لینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت میں بی جے پی سرکار نے مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے۔ گائے کے ذبیحہ پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں، بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کے اعلانات کئے جارہے ہیں اور مسلمانوں کو محض گھر میں گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں گھروں سے نکال کر شہید کیا جارہا ہے۔چاہیے تو یہ تھا کہ مسلمان کشمیر و بھار ت کے مظلوم مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کا فریضہ سرانجام دیتے لیکن افسوس کہ ایسا نہیں کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ اتحادی ممالک نے افغانستان میںشکست کے بعد مسلمانوں میں باہمی قتل و غارت گری کا ماحول گرم کررہے ہیں تاہم یہ بات بھی مسلمہ حقیقت ہے کہ یہاں کے مسلمانوںنے دو بڑی نام نہاد سپر پاورز کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ ان شاءاللہ دشمنان اسلام کی یہ سازشیں بھی ضرور ناکام ہوں گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…