پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

عبدالعلیم خان نے ایازصادق سمیت ن لیگی قیادت کو آخرکارپھرمشکل میں ڈال ہی دیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے این اے 122 سے امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سردار ایاز صادق سپیکر شپ سے دوبار نااہل ہوکر عالمی ریکارڈ قائم کریں گے ، ان کے سپیکر بننے کی خوشی ہوگی تاکہ قوم انہیں دوبارہ نااہل ہوتے ہوئے دیکھ سکے ،لاہور کے مختلف حلقوں اور دیگر شہروں سے ”درآمد شدہ“ ووٹوں کی فہرست تیار ہونا شروع ہوگئی ہے اور این اے 122 کی ہر یونین کونسل میں سینکڑوں کی تعداد میںجعلی ووٹوں کی نشاندہی ہورہی ہے، تخت لاہور ن لیگ کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے اور اب جس دن جہاں بھی الیکشن ہوئے ایسا ہی میچ اور نتیجہ دیکھنے کو ملے گا ، تبدیلی کا سفر لاہور سے شروع ہوا ہے جو ملک بھر سے ہوتا ہوا اسلا م آباد پر ختم ہوگا ، پی پی 147 میں بھی دس ہزار سے زائد جعلی ووٹ بھگتائے گئے جن کی دھاندلی ثابت کی جائے گی – وہ این اے 122 کی ذیلی حلقے پی پی 148 کے مختلف علاقوں میں لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کررہے تھے – عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایاز صادق کے دوبارہ نااہل ہونے پر حکومت کا بھی آخری دن ہوگا ، وزراءنے پہلے ہی جوتیوں میں دال باٹنا شروع کردی ہے اور نواز لیگ کی ہنڈیا بہت جلد چوراہے میں پھوٹنے والی ہے – انہوں نے کہا کہ این اے 122 کے عوامی مینڈیٹ کا فیصلہ دنیاجان چکی ہے جس نے نواز لیگ کے اوسان خطا کردئیے ہیں – اس موقع پر عبدالعلیم خان نے ایم پی اے میاں اسلم اقبال کے ہمراہ سمن آباد اور ملحقہ علاقوں میں چھ مقامات پر عوام سے خطاب کیا اور مختلف یونین کونسلوں میں گھر گھر جاکر تحریک انصاف کو ووٹ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا – اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکن انتہائی جذباتی انداز میں عبدالعلیم خان کا والہانہ استقبال کرتے اور حکومت مخالف نعرے لگاتے نظر آئے – اپنے خطاب میں ایم پی اے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ٹیکنکل دھاندلی کرنے والی نورا لیگ دوبارہ شکنجے میں آئے گی اور ہم حکمرانوں کو من مانی نہیں کرنے دیں گے –



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…