منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

این اے 122ضمنی انتخابات،دھاندلی کاالزام نہیں لگایا،عمران خان

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا الزام نہیں لگایا، اسمبلی اجلاس میں جا کر سردار ایاز صادق کو کامیابی پر مبارکباد دیں گے۔ 2013ءکے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمشن نے نظریہ ضرورت سے کام لیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں ماروی میمن کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے والے پی ٹی آئی کے ممبر کے خلاف ایکشن لوں گا،2008میں نواز شریف کی وطن واپسی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) عروج پر تھی، اگر الیکشن کمیشن آزاد ہوتا تو 53ہزار جعلی ووٹوں کی تحقیقات ہو چکی ہوتیں، علیم خان نے این اے 122کے ضمنی انتخابات میں وفاقی و صوبائی وزراءاور حکومتی مشنری کے استعمال کا مقابلہ کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ 2013کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ایک لاکھ 84 ہزار میں سے 53ہزار ووٹ جعلی نکلے، انہوں نے کہاکہ اگر الیکشن کمیشن آزاد ہوتا تو 53ہزار جعلی ووٹوں کی تحقیقات ہو چکی ہوتیں۔ ایک سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ ازدواجی زندگی میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، کسی کو اس پر تبصرے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں 26 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں جا کر سردار ایاز صادق کو کامیابی پر مبارکباد دوں گا۔ پرویز مشرف اور نواز شریف کے درمیان این آر او ہوا دونوں کے درمیان مک مکا ہوا۔ ایک سوال پر کہا کہ این اے 144 سے کامیاب ریاض الحق جج کو جیت پر مبارکباد دی انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت نہیں دی۔ وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے ضمنی الیکشن جیتے ہیں نئے پاکستان میں عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگا۔علاوہ ازیں اسلام آباد سے آن لائن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی۔ عمران خان نے فلپ بارٹن سے برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات کو حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی شہروں میں رہنے والے پاکستانیوں کے حالات زندگی بہتر کرنے اور باہمی دلچسپی سمیت سیاسی اور دیگر دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…