اسلام آباد(نیوزڈیسک) اعلی سطحی چینی وفد جلد پاکستان آ رہا ہے، صنعتی انقلاب کے لئے بائیس سو اکیاسی ایکڑ رقبہ حوالے کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر کامران مائیکل وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندر گاہ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ک ہ بلوچستان حکومت کے تعاون سے کم ترین مدت میں ١٨٢٢ ایکڑ کا رقبہ حاصل کر لیا ہے اور پاک چین معاہدہ کے تحت گوادر پورٹ پر صنعتی ترقی اور ترقیاتی ڈھانچے کی تیز رفتار تکمیل کا آغاز اگلے چند دنوں میں ہو جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کے گوادر پورٹ کو جلد دنیا کی بہترین بندر گاہوں کی صف میں شامل کیا جا سکے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے تحت گوادر پورٹ کی ترقی پاکستان کے روشن مستقبل اور خوشحالی کی ضامن ہے .
جسے ہر حال میں کامیاب کریں گے۔
اعلی سطحی چینی وفد جلد پاکستان آ رہا ہے،کامران مائیکل
16
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں