پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف کی حکومت مدت پوری کرےگی،یاکوئی اورآئے گا؟

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) میں اندورنی اختلافات کھل کرسامنے آگئے ہیں جس سے نئے سوالات جنم لینے لگے ہیں کہ آیانوازشریف کی حکومت اپنی مدت پوری کرسکے گی یامدت ختم ہونے سے پہلے ہی ختم ہوجائے گی یاکوئی اوران کی جگہ لینے والاہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اندر طویل عرصے سے جاری کشیدگی اب کھل کر سامنے آگئی ہے جس کے نتیجے میں حکمراں جماعت میں اضطراب کی سی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ یہ داخلی کشمکش آنے والے بلدیاتی انتخابات میں مختلف اضلاع میں مزید نمایاں ہوجائے گی کیونکہ ہر گروپ لوکل کونسلز پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتا ہے۔ مگر اس سے قبل ہی بعض وفاقی وزرا میں شدید اختلافات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور اب انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف کھل کر اپنے جذبات کا اظہارکرنا شروع کردیا ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ مختلف وزرا اور گروپوں کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کو ختم کرنے کے لئے پارٹی کا فورم استعمال نہیں کیا جارہا ہے۔روزنامہ جنگ کے صحافی طارق بٹ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نقطہ نظر کے فرق نے سرکاری کام پر کوئی منفی اثر نہیں ڈالا جبکہ کابینہ قومی ایشوز پر بیک زبان ہو کر بولتی ہے۔ کابینہ کے ایک اور رکن کا تبصرہ تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی طرح کسی بڑی جماعت میں آراء کا اختلاف کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے بلکہ یہ جمہوری جماعت کے اندر ایک صحت مند روایت ہے۔ تازہ ترین کشیدہ صورتحال جو فیصل آباد تک ہی محدود ہے، کو وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے والد اور شریف برادران کے قریبی رشتہ دار چوہدری شیر علی نے دوسری بار ہوا دی ہے۔ ان کے پسندیدہ ہدف حسب معمولی پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ ہیں اور یہ تنازع فیصل آباد میونسپل کارپوریشن کے اگلے میئر کے گرد گھوم رہا ہے۔ غصے سے بھرے چوہدری شیر علی نے ان وزیر کوجو فیصل آباد سے ہی تعلق رکھتے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو اپنی مخصوص لہجے میں دھمکی دی ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ چوہدری شیر علی اپنے دوسرے بیٹے کو فیصل آباد کا میئر بنوانا چاہتے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے لئے ٹکٹ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے وفاقی اور صوبائی ارکان اسمبلی کی سفارشات پر دے دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چوہدری شیر علی کے بیٹے کو میئر نامزد کردیا جائے تو تمام رسہ کشی فوری طور پر ختم ہو جائے گی۔ چوہدری شیر علی نے اس بات کی تردید نہیں کی ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو اگلا میئر نہیں بنوانا چاہتے۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کے پیچھے خود کو فیصل آباد میں سب سے زیادہ طاقت ور سمجھتے ہیں اور ببانگ دھل اس کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ عابد اپنے والد کے جارحانہ انداز سے آگاہ ہونے کے باوجود ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ادھر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے درمیان کشیدگی عرصے سے ایک کھلا راز ہے مگر اب یہ ایک دوسرے کے خلاف کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ دونوں انتہائی تیز، صاف اور منہ پھٹ ہیں جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کھلے عام اور پسِ پردہ بھی کیا ہے۔ خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ میری گزشتہ چار سے چوہدری نثار کے ساتھ کوئی بول چال نہیں ہے مگر وہ پاکستان کے مفادات کے خلاف نہیں جاتے۔ دوسری طرف وزیر داخلہ نے بھی اس کا معقول جواب دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے معاملے پرپاکستان آرمی اور جی ایچ کیو کے ساتھ بالواسطہ طور پر رابطے میں ہیں اور انہیں اس مقصد کے لئے وزیر دفاع کے رابطے کی ضرورت نہیں ہے۔ خواجہ آصف پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگوں کے پاس اتنا وقت کہاں ہوتا ہے کہ وہ بن سنور کر اور سوٹ ٹائی پہن کر ہر دوسرے روز ٹی وی پر آجاتے ہیں۔ خواجہ آصف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کے درمیان جھگڑے سے ہر کوئی واقف ہے۔ اس کی بنیادی وجہ وزیراعلیٰ کی بجلی منصوبوں خاص کر نندی پور کے بند پلانٹ کے معاملہ میں مداخلت ہے جو وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف کا اختیار ہے۔ نندی پور پلانٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد محمود، جنہیں اپنے عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے، ان دونوں کے درمیان تنازع کا شکار بنے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی بھرپور پشت پناہی کے باعث انہوں نے وزارت پانی و بجلی کے اعلیٰ عہدیداران کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا جس سے وفاق کی سطح پر ان کے خلاف دشمنی کو فروغ ملا۔ تاہم خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور وہ گزشتہ 50 سال سے دوست ہیں اور اس سلسلے میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ ایک اور ہنگامہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا خواجہ آصف اور وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے درمیان بھی ہے۔ پلاننگ کمیشن کا بہت زیادہ فعال ہونا، اس کی مداخلت سے میگاپراجیکٹس چلنے میں رکاوٹیں آرہی ہیں، ان دونوں وزراء کا یک نکاتی مطالبہ ہے کہ کمیشن کو ختم ہی کردیا جائے۔ دوسری طرف احسن اقبال کے دعوے ہیں کہ پلاننگ کمیشن کی فعال کارکردگی کے نتیجے میں انہوں نے کئی ارب روپے کی بچت کی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…